• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا کی امیر ترین خاتون لیلیان بیٹنکورٹ انتقال کرگئیں

پیرس (نمائندہ جنگ) خواتین کو دیدہ زیب بنانے والی معروف فرانسیسی فیشن کمپنی کی مالکہ دنیا کی امیر ترین خاتون لِیلیان بیٹنکورٹ 94سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ وہ کاسمیٹک کمپنی کی مالک تھیں۔ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ لیلیان بیٹن کورٹ چل بسی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ لیلیان کو متعدد دماغی بیماریاں لاحق تھیں۔

ذرائع کے مطابق2017 میں لیلیان کے پاس 40 ارب ڈالر دولت تھی اور وہ دنیا کی امیر ترین خاتون کی حیثیت سے جانی جاتی تھیں۔ ان کے والد یوجین شوئلر نے 1907 میں کاسمیٹک کمپنی کی بنیاد رکھی تھی۔ 2012 میں صحت خراب رہنے کی وجہ سے لیلیان بیٹنکورٹ کمپنی کے بورڈ سے علیحدہ ہو گئی تھیں۔ کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ لیلیان نے ذاتی طور پر کمپنی کو کامیابی کی بلندیوں پر پہنچانے کے لئے بہت محنت کی اور ان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔

تازہ ترین