• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن ٹیوب بم دھماکہ، ملزم پر اقدام قتل کا چارج

لندن (نیوز ڈیسک) لندن میں پارسن گرین ٹیوب ٹرین میں دھماکے کے بعد گرفتار کئے گئے18سالہ ملزم احمد حسن کو گزشتہ روز عدالت میں پیش کیا گیا جہاں اسے لندن ٹیوب میں بم دھماکے کے ذریعہ اقدام قتل کے الزام میں چارج کر دیا گیا، سرے کے علاقہ سن بری کے شہری احمد حسن پر دھماکہ کرنے کا بھی الزام ہے جس سے لوگوں کی زندگی خطرے میں پڑ سکتی تھی۔

گزشتہ روز ملزم کو جب ویسٹ منسٹر کی عدالت میں پیش کیا گیا تو ملزم نے اپنے نام، تاریخ پیدائش اور پتے کی تصدیق کی جس کے بعد اسے ریمانڈ پر کسٹڈی میں دیدیا گیا اب اسے 13اکتوبر کو اولڈ بیلی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا، اس حملے کے الزام میں25,30 اور17 سال عمر کے 3دیگر افراد زیر حراست ہیں جبکہ دھماکے کے سلسلے میں گرفتار کئے گئے 2دیگر افراد کوئی چارج لگائے بغیر رہا کر دیا گیا۔

تازہ ترین