• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معافی معانگنے پرفریال کا شکرگزار طلاق کے فیصلے پرقائم ہوں، عامر خان

لندن (جنگ نیوز) پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامر خان اہلیہ فریال مخدوم کی جانب سے معافی مانگنے کو بھی کسی خاطر میں نہیں لائے اور کہہ دیا کہ وہ طلاق دینے کے فیصلے پر قائم ہیں۔ سوشل میڈیا پر فریال مخدوم کے نام اپنے پیغام میں عامر خان نے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ فریال کی جانب سے میری فیملی پر ماضی میں عائد کئے جانے والے جھوٹے الزامات کلیئر کرنے پر میں ان کا شکر گزار ہوں مگر میں اور فریال طلاق کی طرف جا رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی لکھا کہ ہماری اچھی بات چیت ہے، ہمیں اپنی بیٹی لمائسا کے لئے سوچنا ہوگا جس کیلئے میں ہمیشہ حاضر ہوں، عامر خان نے فریال مخدوم کیلئے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا۔

تازہ ترین