• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویز مشرف کے بیان کے بعد بے نظیر قتل کیس دوبارہ کھولا جائے، غلام نبی عامر

لندن (پ ر)پاک سرزمین پارٹی یوکے و یورپ کے جنرل سیکرٹری غلام نبی عامر نے اپنے بیان میں حکومت پاکستان اور اعلیٰ عدالتوں کے جج صاحبان سے مطالبہ کیا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کے وڈیو بیان کو گواہ کی حیثیت سے شامل کرکے بینظیر بھٹو کے قتل کے کیس کو ازسر نو تحقیقات کے لئے کھولا جائے۔ اور دہشت گردوں سے زرداری کے روابط کی بھی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کی جائے۔ سابق صدر جو پاک فوج کے سالار بھی رہ چکے ہیں انہوں نے جس طرح کا بیان دیا ہے وہ ہماری عدالتوں اور اداروں کے لئے بھی کھلا سوالیہ نشان ہے۔ پاکستان کا ہر شہری آج بھی بینظیر بھٹو کی شہادت پر افسردہ ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ مجرموں کو ان کے انجام تک پہنچانا چاہئے اور اس تکمیل کے لئے آج پورا پاکستان ہماری اعلیٰ عدالتوں کی جانب دیکھ رہا ہے۔

تازہ ترین