• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سٹورٹ براڈ انجری کے باعث ایشز سیریز تک کرکٹ میدانوں سے باہر

لندن (نیوز ڈیسک) انگلش ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بائولر سٹورٹ براڈ انجری مسائل کے باعث رواں برس آسٹریلیا کے خلاف شیڈول ایشز سیریز تک کرکٹ میدانوں سے دور رہیں گے براڈ کالی آندھی کے خلاف لارڈز ٹیسٹ کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے۔ 31سالہ فاسٹ بائولر نے بائیں ایڑی کا سکین کرایا جس سے معلوم ہوا کہ ان کی ایڑی کی پرانی انجری بڑھ رہی ہے جس کی وجہ سے ڈاکٹرز نے انہیں شیز سیریز تک مکمل طور پر آرام کا مشورہ دیا ہے طے شدہ شیڈول کے تحت انگلش ٹیم آئندہ ماہ کے آخر میں آسٹریلیا روانہ ہوگی براڈ انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم میں اہم رکن کی حیثیت رکھتے ہیں۔

تازہ ترین