• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رونالڈو کی واپسی کے باوجود ریئل میڈرڈ کو ریئل بیٹس سے شکست

میڈرڈ (نیوز ڈیسک)کرسٹیانو رونالڈو کی واپسی کے باوجود ریئل میڈرڈ کو ریئل بیٹس کے ہاتھوں 0-1سے شکست ہوگئی۔ رونالڈو ریفری سے الجھنے کی وجہ سے 5میچز کی پابندی کا شکار ہوگئے تھے، اپنے کلب میں واپسی لوٹنے پر یہ ان کا پہلا میچ تھا، اس مقابلے میں فتح گر گول بارسلونا کی جانب سے انتونیوسنابریا نے کیا، یہ 74میچز میں پہلا موقع ہے جب ریئل میڈرڈ ایک بھی گول کرنے میں ناکام رہی، اسپینش لیگ میں پوائنٹس ٹیبل پرٹاپ سائیڈ بارسلونا سے 7پوائنٹس پیچھے ہے۔

تازہ ترین