• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتخابی اخراجات کا گوشوارہ جمع نہ کرانے کے باعث کلثوم نواز کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہو سکا

لاہور(نمائندہ جنگ)مسلم لیگ ن کی نو منتخب رکن قومی اسمبلی بیگم کلثوم نواز کی جانب سے انتخابی اخراجات کا گوشوارہ  جمع  نہ کرانے  پر این اے 120سے ان کی کامیا بی کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہو سکا ۔ قواعد کے مطابق کامیاب امیدوار کو الیکشن کے دس دن کے اندر فارم 18اور 19پر انتخابی اخراجات کا گوشوارہ  اور بیان حلفی جمع کرانا ہوتا ہے۔الیکشن کمیشن کے ذرائع نے بتایا ہے کہ ابھی تک بیگم کلثوم نواز کی جانب سے مذکورہ فارم جمع نہیں کرائے گئے۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز گلے کے کینسر کے باعث  لندن میں زیر علاج  ہیں ۔ 

تازہ ترین