• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر کے سامنے متحدہ قومی موومنٹ لندن کا مظاہرہ

نیویارک( جنگ نیوز) نیویارک میں واقع اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر کے سامنے متحدہ قومی موومنٹ لندن کے زیراہتمام ایک احتجاجی مظاہرہ ہوا جس میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ذمہ داروں، کارکنوں اور ہمدر دو ںنے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ احتجاجی مظاہرہ تقریباً دو گھنٹے تک جاری رہا ، ۔ مظاہرے میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن ، رکن الدین تاج، ایم کیوایم امریکہ کی آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان محترمہ انجم عارف ، اسامہ حسن ، ایم کیوایم نیویارک چیپٹر کے ذمہ داران ، کار کنا ن وہمدردوں کے علاوہ کشمیری ، بلوچ اورسندھی قومیت سے تعلق رکھنے والے بزرگوں ، خواتین ، نوجوانوں اوربچوںنے بھی شرکت کی ۔

بعض شرکاء وہیل چیئرز پر بیٹھ کر مظاہرے میں شریک ہوئے ۔ اس موقع پر مظا ہر ین نے اپنے ہاتھوںمیں قائد تحریک کی تصاویر، ایم کیوایم کے پرچم ، ایم کیوایم کے شہید ، اسیر اور لاپتہ کارکنان کی تصاویر بھی اٹھارکھی تھیں۔ بعض مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز بھی اٹھارکھے تھے جن پر ایم کیوایم کے حق میں نعرے ، مہاجروں پر ڈھائے جانے والے ریا ستی مظالم کے خلاف کلمات، اقوام متحدہ سے مہاجر پر ریا ستی مظالم بند کرانے اورقائد تحریک کی میڈیا کوریج پر عائد پابندی ختم کرانے کے مطالبات درج تھے ۔

اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرکے سامنے ایم کیوایم کا احتجاجی مظاہرہ دو گھنٹے تک جاری رہا ، بعدازاں تمام مظاہرین پرامن طورپر منتشر ہو گئے ۔ دریں اثناء ایم کیو ایم امریکا کے تحت ہفتہ کو بھی اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرکے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیاجائے گا ۔ ایم کیوایم امریکا کی جانب سے اس احتجاجی مظاہرے کے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔

تازہ ترین