• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت کی شاہ خرچی، ملازمین کیلئے 10 ہزار سے 1لاکھ 20ہزار کا اضافی ماہانہ الائونس

کراچی (اسٹا ف رپورٹر)سندھ حکومت نے ملازمین کو خوش کرنے کے لیے پراجیکٹ الاونس میں 10ہزار سے ایک لاکھ 20ہزار تک کا  ماہانہ اضافہ کر دیا ہے ، اس سلسلے میں سندھ فنانس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے نظر ثانی شدہ نو ٹی فیکشن جاری کر دیا گیا ہے نو ٹی فیکشن کے مطابق گریڈ ایک سے 4تک کے اسپیشل الاونس میں 10ہزار کا اضافہ کیا گیا ہے اور یہ 5ہزار سے بڑھا کر 15ہزار کر دیا گیا ہے گریڈ 5سے 10تک کے ملازمین کے پراجیکٹ الاونس میں 12ہزار کا اضافہ کیا گیا ہے اور یہ 8ہزار سے بڑھا کر 20ہزار کر دیا گیا ہے گریڈ 11سے 15تک کا الاونس 15ہزار بڑھایا گیا ہے اور یہ 15سے بڑھا کر 30ہزرا کر دیا گیا ہے گریڈ 16کے الاونس میں بھی 15ہزار کا اضافہ کیا گیا ہے اور یہ 25ہزار سے بڑھا کر 40ہزار کر دیا گیا گریڈ 17کا الاونس 50ہزار سے بڑھا 75ہزار گریڈ 18کا الاونس 80ہزار سے ایک لاکھ گریڈ 19کا 60سے بڑھا کر ایک لاکھ 75ہزار جبکہ گریڈ 20سے گریڈ 22کے الاونس میں ایک لاکھ 20ہزار کا اضافہ کیا گیا ہے اور یہ 80ہزار سے بڑھا کر 2لاکھ کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین