• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتیوں کی بے حسی،کتوں نے 4سالہ بچہ ماردیا،لوگ ویڈیو بناتے رہے

نئی دہلی (جنگ نیوز)بھارت میں کتوں نے 4سالہ بچے پر حملہ کرکے اسے ہلاک کردیاجبکہ قریب موجود بے حس بھارتی بچے کو بچانے کی بجائے واقعے کی ویڈیو بناتے رہے ،غیر ملکی میڈیا کے مطابق گنتار شہر کا رہائشی  4 سالہ پراوین کمار اپنی بہن کے ساتھ گھر سے دیگر بچوں کے ساتھ کھیلنے نکلا تھا کہ وہاں 17 کتوں کا غول آگیا اور بچے پر حملے کردیا،آوارہ کتے بچے کو آدھے گھنٹے تک بھنبھوڑتے رہے لیکن وہاں موجود لوگوں نے چیختے ہوئے بچے کی کوئی مدد نہ کی بلکہ ویڈیو بناتے رہے،کتوں کے کاٹنے سے پراوین کے چہرے،گردن سمیت جسم پر گہرے زخم آئے اور بچہ خون سے لت پت ہوگیا،بچے کے والدین کاکہنا ہے کہ لوگ ہمارے پراوین کو بچا سکتے تھے لیکن یہ کھڑے دیکھتے رہے اور مدد کی بجائے ویڈیو بنائی اور بچہ موت کے منہ میں چلا گیا۔بچے کے والدین نے کتوں کیخلاف کارروائی کی شکایت بھی کی تھی لیکن ان کی نہ سنی گئی،28 سالہ مالیسوری کاکہنا ہے کہ اگر میونسپل کارپوریشن والے کارروائی کرلیتے تو آج میرا بچہ زندہ ہوتا،ہم انسانی حقوق کی تنظیم کی مدد سے میونسپل کارپوریشن کیخلاف کارروائی کریں گے۔

تازہ ترین