• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں ووٹروں کی تعداد 9کروڑ70 لاکھ 21ہزار 5سو 54ہوچکی ‘الیکشن کمیشن

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)ملک میں ووٹروں کی تعداد 9 کروڑ 70 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ 5 کروڑ 45 لاکھ مرد ووٹرز جب کہ خواتین ووٹرز کی تعداد 4 کروڑ 42 لاکھ ہے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں ووٹروں کی کل تعداد 9 کروڑ 70 لاکھ 21 ہزار 5 سو 54 ہوچکی ہے۔ خواجہ سرا ووٹروں کی تعداد 1ہزار 456 ہے۔ 18 سے 25 سال عمر کے 1 کروڑ 46 لاکھ ووٹرز ہیں۔ 26 سے 35 سال کے 2 کروڑ 76 لاکھ، 36 سے 45 سال کے 2 کروڑ 3 لاکھ ووٹرز ہیں۔

46 سے 55 سال کی عمر کے ووٹرز 1 کروڑ 48 لاکھ، 56 سے 65 سال کے 98 لاکھ 98 ہزار ووٹرز ہیں۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ65 سال سے زائد عمر کے ووٹرز کی تعداد 95 لاکھ 58 ہزار ہے۔ اس وقت پنجاب میں سب سے زیادہ 5 کروڑ 58 لاکھ ووٹرز ہیں۔ سندھ میں 2 کروڑ، خیبر پختونخوا میں 1 کروڑ 40 لاکھ ، بلوچستان میں 37 لاکھ، اسلام آباد میں 6 لاکھ 95 ہزار اور فاٹا کے 21 لاکھ ووٹرز ہیں۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 2018 کے عام انتخابات تک ووٹرز کی تعداد 10 کروڑ سے تجاوز کرجائے گی۔

تازہ ترین