• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواجہ حارث کاشریف فیملی کو احتساب عدالت میں پیش ہونے کا مشورہ

لاہور (نمائندہ جنگ) سابق وزیراعظم نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نےشریف خاندان کو احتساب عدالت میں پیش ہونے کا مشورہ  دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث گزشتہ روز لندن سے واپس لاہور پہنچ گئے ۔ خواجہ حارث نے شریف فیملی سے لندن میں کئی مشاو ر تی اجلاس کئے جس کے دوران انہوں نے  مشورہ دیا کہ شریف فیملی کو احتساب عدالت کے سامنے پیش ہونا چاہیے۔

جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف آج لندن جا کر اس معاملے پر سابق وزیراعظم نواز شریف سے مزید مشاورت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق لندن میں ہونے والی شریف فیملی کی ملاقات کے دوران حتمی فیصلہ کیا جائے گا کہ احتساب عدالت کے سامنے پیش ہونا ہے یا نہیں۔

تازہ ترین