• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عائشہ گلالئی کی نااہلی کیلئے درخواست ناقابل سماعت قراردیکرخارج

 اسلام آباد(نمائندہ جنگ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے  تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی کو عوامی عہدہ کے لئے نااہل قرار دینے سے متعلق درخوا ست  کوناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دی ہے ،جسٹس عامر فاروق پر مشتمل سنگل بنچ نے جمعہ کے روز درخوا ست کی سماعت کی تو درخواست گزار کلثوم خالق نے موقف اختیار کیا کہ مسول علیہ عائشہ گلالئی نے اپنی پارٹی کے سربراہ عمران خان پر بیہودہ موبائل میسجز بھجوانے اور ہراساں کرنے کے جھوٹے الزامات لگائے ہیں جو آج تک ثابت نہیں ہوئے،جبکہ مسول علیہ نے ان الزامات کو ثابت کرنے کے لیے تاحال عدالت سے بھی رجوع نہیں کیا، جس سے ثابت ہوتا ہے کہ ان کی جانب سے عائد الزامات میں کوئی صداقت نہیں ،اس لئے مسول علیہ کو بطور رکن قومی اسمبلی نااہل قرار دیا جائے، بعد ازاں فاضل عدالت نے درخوا ست کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دیا-

تازہ ترین