• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر میں کثیر المنزلہ عمارتوں پر عدالتی پابندی برقرار

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہر میں کثیر المنزلہ عمارتوں پر عدالتی پابندی برقراررکھی گئی ہے، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے پابندی کا اعلامیہ ایک بار پھر جاری کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ڈی جی ایس بی سی اے آغا مقصود کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹی فکشن میں کثیر المنزلہ عمارت کی منظوری کا معاملہ 2002   کے قانون کے مطابق طے ہوگا، کثیر المنزلہ عمارتوں کی تعمیر کے لئے تمام متعلقہ محکموں سے این او سی لینا بھی لازمی ہوگا۔ذرا ئع کے مطابق بیسمنٹ اور دومنزلہ سے زائد کیلئے عدالتی اجازت لینا ہوگی۔

تازہ ترین