• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوبر کے لندن لائسنس کی منسوخی کیخلاف پٹیشن پر 4لاکھ دستخط ہوگئے

لندن (نیوزڈیسک) ٹرانسپورٹ فارلندن سے اوبر کے لائسنس کی تجدیدنہ کرنے کے فیصلے کو واپس لینے کے لئے ایک پٹیشن پر لاکھوں افراد نے دستخط کر دیئے۔

جمعہ کے روز ریگولیٹر نے کہا تھا کہ اوبر’’پبلک سیفٹی اور سیکورٹی اقدامات نہ کرنے‘‘ کی بنیاد پر لندن میں پرائیوٹ ہائر آپریٹر لائسنس کا اہل نہیں ہے4لاکھ سے زائد افراد نے ’’چینج ڈاٹ آرگ پر اپنے نام اوبر کی پٹیشن میں درج کر دیئے ہیں۔

سفری ایپ فرم کا کہنا ہے کہ وہ ٹی ایف ایل کے فیصلے کے خلاف اپیل کرے گی۔

اوبرلندن کی جانب سے شروع کی گئی پٹیشن میں کیا گیا ہے کہ اگر موجودہ فیصلہ برقرار رہتا ہے تو اس کے نتیجے میں 40 ہزار لائسنس یافتہ ڈرائیور بیروزگار ہو جائیں گے جبکہ دوسری جانب لندن کے لاکھوں شہری ایک قابل برداشت ٹرانسپورٹ کی سہولت سے محروم ہو جائیں گے۔ اوبر کا لائسنس30ستمبر کو ختم ہو جائے گا۔ ٹرانسپورٹ فار لندن کے فیصلے کے خلاف اپیل کے لئے اوبر کے پاس21دن باقی ہیں اور اپیل پر فیصلے تک وہ اپنے آپریشنز جاری رکھ سکے گی۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ لندنن کے میئر صادق خان ٹی ایف ایل کے فیصلے کی مکمل حمایت کر چکے ہیں تاہم لندن کے لئے وزیر کنزرویٹیو ایم پی گریگ ہینڈ نے کہا ہے کہ کمپنی کو سیکورٹی کی شرائط لازمی طور پر پوری کرنی چاہئیں مگر ہزاروں ڈرائیوروں کو بیروزگار کرنے پر انہوں نے میئر لندن پر تنقید کی ہے۔

تازہ ترین