• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان سی پیک کی وجہ سے ترقی کی راہ پر گامزن ہے ،گورنراچکزئی

پیرس( رضا چوہدری /نمائندہ جنگ )گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے کہا ہےکہ صوبہ بلوچستان سی پیک منصوبہ شروع ہونے اور صوبے میں بہتر امن و امان کی صورتحال کی وجہ سے ترقی، خوشحالی اور امن کی راہ پر گامزن ہے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے یہاں پاکستانی سفارت خانہ میں پاکستانی کمیونٹی سے ملاقات کے دوران کیا۔

اس موقع پر سفیر پاکستان معین الحق بھی موجود تھے۔

فرانس میں گورنر کا دورہ ان کے یورپی دارالحکومتوں کے دوروں کی ایک کڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبے میں امن و امان کی بحالی، زیرتکمیل سی پیک کے منصوبے اور گوادر میں کہرے پانی کی پندرگاہ کی تکمیل سے صوبے میں ترقی، خوشحالی اور معاشی بہتری کا کام تیزی سے منزلیں طے کر ہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی پوری کوشش ہے کہ دوسرے صوبوں کی طرح بلوچستان میں بھی ترقیاتی کاموں کو تیزی سے جاری رکھا جائے اور لوگوں کی فلاح و بہبود کو بہتر کیا جائے۔ انہوں نے کمیونٹی اکابرین کو بلوچستان میں شروع کئے گئے بڑے منصوبوں جن میں تونائی، تعلیم، ہیلتھ اور زرعی شعبے شامل ہیں کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔

تازہ ترین