• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کا اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے چارٹر پر دستخط کرنےسے انکار

جنیوا(کے پی آئی) بھارت نے تشدد کے خاتمے کے لیے اقوام متحدہ کے چارٹر کی تو ثیق سے انکار کے بعد اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے چارٹر پر بھی دستخط کرنے سے انکار کر دیا ہے ۔

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے جنیوا میں جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارت کی طرف سے سفارشات کو قبول نہ کرنا افسوسناک بات ہے جنیوا میں اقوام متحدہ کی حقوق انسانی کونسل میں بھارت کے حقوق انسانی کی جائزہ رپورٹ منظور کرلی گئی۔

اس سے پہلے مئی میں رکن ممالک نے بھارتمیں انسانی حقوق کے نظام کو مستحکم اور بہتر کرنے کیلئے250 مخصوص سفارشات پیش کی تھیں۔

بھارت نے ان میں سے 152 سفارشات قبول کر لیں لیکن 98 سفارشات کے بارے میں صرف یہ کہا کہ حکومت نے ان سفارشات کو 'نوٹ کر لیا ہے۔بھارت میں کام کرنے والی حقوق انسانی کی تنظیموں نےبھارتم کے اس رویے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ایمنسٹی انٹرنیشنل نے جنیوا میں جاری کیے گیے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم جنسی کے تعلقات کو جرم کے زمرے سے باہر کرنے، بیوی کے ریپ، اور افریقی نسل کے لوگوں کے خلاف نفرت اور نسل پرستی کے واقعات روکنے سے متعلق سفارشات کو قبول نہ کرنا افسوسناک بات ہے۔بھارت نے مسلم اور قبائلی لوگوں پر ہجوم کے تشدد کو روکنے کے لیے بھے کوئی موثر قدم نہیں اٹھایا ہے۔ اس طرح کے واقعات نہ صرف بڑھ رہے ہیں بلکہ ان واقعات میں مرتکبین کو سزائیں بھی نہیں ملتیں۔

تازہ ترین