• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلمان تاجر کا برقع پہنے والی خواتین کے جرمانے ادا کرنے کا اعلان

پیرس(رضا چوہدری)فرانسیسی ارب پتی تاجر نے آسٹریا میں برقع پہننے والی خواتین کے جرمانے ادا کرنے کا اعلان کردیا۔

یورپی میڈیاکے مطابق آسٹریا کی حکومت نے یکم اکتوبر سے خواتین کے برقع پہننے پر پابندی عائد کر دی ہے جس کی خلاف ورزی پر ڈیڑھ سو یورو جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

الجزائرنژاد فرانسیسی ارب پتی پراپرٹی ڈیلر راشد نقاز نے آسٹریا کی مسلمان خواتین سے کہا ہے کہ برقع آپ پہنیں جرمانہ میں اداکروں گا۔

آسٹرین میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ارب پتی تاجر راشد نقاز نے کہا ہے کہ میں پورے یورپ بالخصوص آسٹریا کی خواتین سے کہتا ہوں کہ آپ برقع پہنیں جرمانہ میں بھروں گا۔ان کا مزید کہنا تھاکہ اگر یورپی حکومتیں مذہبی آزادی کو تسلیم کرنے کا دعویٰ کرتی ہیں تو پھر انہیں مذہبی شعائر کو بھی تسلیم کرنا ہوں گے، میں خود لوگوں کے مذہبی عقائد کے کھلے اظہار پر یقین رکھتا ہوں۔راشد نقاذ فرانس، بلجیم، ہالینڈ اور سوئٹرزلینڈ سمیت ان ممالک میں مسلمان خواتین کے جرمانے ادا کر چکے ہیں جہاں برقع پر پابندی عائد ہے۔مسلمان تاجر نے ایک خصوصی ادارہ بھی قائم کر رکھا ہے جس کا نام’’ میرے آئین کو نہ چھیڑو ‘‘ہے، یہ ادارہ برقع پہننے والی مسلمان خواتین کے جرمانے ادا کرتا ہے اور اب تک مختلف ممالک میں 3 لاکھ یورو (3 کروڑ 79 لاکھ روپے) اس کام پر خرچ کر چکا ہے۔

تازہ ترین