• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسئلہ کشمیر پر عالمی کانفرنس کے مثبت نتائج نکلیں گے، ایوب راٹھور

وٹفورڈ (نمائندہ جنگ) جموں کشمیر لبریشن فرنٹ (مجید ترمبو گروپ) کے ترجمان راٹھور ایڈووکیٹ نے ’’جنگ‘‘ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہےکہ لندن میں مسئلہ کشمیر کے حوالے ہونے والی انٹر نیشنل میڈیا کانفرنس برائے کشمیر کے انتہائی دوررس و مثبت نتائج مرتکب ہوں گے۔

تحریک آزادی کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے کشمیر کی مظلوم قوم میڈیا کی توجہ چاہتی ہے۔

بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں کشمیری عوام کے حق خودارادیت کو کچلنے کے لیے سات لاکھ آرمی تعینات رکھی ہے جہاں بھارت نے کشمیری ریاستی دہشت گردی کے ساتھ کشمیریوں کے خلاف پیلٹ گن کلچر کو فروغ دے رہا ہے، ایسے نازک وقت میں ہم تمام الیکٹرونک اور پرنٹ میڈیا کو دعوت دیتے ہیںکہ وہ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم اور انسانی حقوق خلاف ورزیوں کے خلاف کشمیریوں کا ساتھ دیں۔

انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی کشمیر لبریشن سیل کے زیراہتمام لندن، جنیوا اور امریکہ میں کشمیر سینٹر کھولے جائیںتاکہ اہم مواقع پر بھارت کی کشمیر مخالف پالیسی کے خلاف تمام جماعتیں متحد ہوکر آواز اٹھائیں۔ ایوب راٹھور نے کہا کہ مسئلہ کشمیر بنیادی طور پر ڈیڑھ ارب کے مستقبل کا مسئلہ ہے۔ امن کے راستے افغانستان سے نہیں کشمیر سے گزرتے ہیں جہاں روزانہ انسانی حقوق کی پامالیاں ہورہی ہیں۔ برطانیہ کی حکومت اور یہاں کی پارٹیاں اپنا کردار ادا کریںکیونکہ مسئلہ کشمیر برطانیہ کا پیدا کردہ ہے۔ انہوں نے کہا ہمیں امید ہے کہ بھارتی حکومت کے خلاف برطانوی حکومت پارلیمنٹ کا وفد جلدعلاقے میں بھیجے گی۔

تازہ ترین