• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترجیحات کو مرتب کرنا عقل انسانی کابڑا مسئلہ ہے،پروفیسر رفیق اختر

اولڈہم( تنویر کھٹانہ) سب سے بڑا مسئلہ عقل انسان کو درپیش ہے وہ اپنی ترجیحات کا مرتب کرنا ہے۔

اگر آپ کی اولین ترجیح آپ کا پروردگار نہیں تو آپ اس زندگی سے ناکام گزرے،آ گے آپ کو کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

اور اگر اولین ترجیح آپ کا پروردگار ہو گا تو ہر قدم کامیابی آپ کا مقدر ہو گی۔

ان خیالات کا اظہار مشہور و معروف مذہبی سکالر پروفیسر احمد رفیق اختر نے نفسیات ذات اور تصوف پر مبنی عنوان پر روحانیت اور اسلامی نقطہ نظر سے لیکچر میں کیا، جس کا انعقاد اولڈہم کے مقامی ہال میں کیا گیا تھا۔ ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے مختلف موضوعات پر پروفیسر احمد رفیق اختر سے سوالات بھی کیے جن کے انھوں نےجوابات دیے۔شرکاء نے اس لیکچر کو بچوں اور والدین کی تربیت کے لیے مفید قرار دیا جس سے مذہب اور اس سے جڑے مسائل کو بہتر طور پر سمجھنے میں مدد ملے گی۔شرکاء کا کہنا تھا کہ علم اور خدا کی تلاش کا ایسا جامع لیکچر انسان کے ذہن میں موجود تمام سوالوں کے جواب دیتا ہے جس سے اللہ کی ذات کو بہتر طور پر سمجھا جا سکتا ہے اور اگر برطانیہ بھر میں ایسے مزید لیکچرز کا اہتمام کیا جائے تو نوجوان نسل کے ذہنوں میں موجود سوالات کو بہتر طور پر سلجھایا جا سکتا ہے۔

تازہ ترین