• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیری خطے میں امن و سلامتی کے خواہشمند ہیں،پروفیسر ظفرخان

لوٹن(نمائندہ جنگ)جموںکشمیر لبریشن فرنٹ کے سفارتی شعبے کے سربراہ پروفیسر ظفر خان نےکہا کہ برصغیر میں امن اور خوشحالی کے راستے میں سب سے بڑی رکاوٹ مسئلہ کشمیر کا وہاں کے دو کروڑ عوام کی مرضی کے مطابق تا حال حل نہ ہونا ہے، کشمیری خطے میں امن و سلامتی کے خواہشمند ہیں اور اپنے وطن کو خطے میں امن کا پل اور گہوارہ بنانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری اپنے بنیادی اور غیر مشروط حق آزادی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر یں گے۔

انہوں نے بھارت اور پاکستان کے علاوہ عالمی برادری پر واضح کیا ہے کہ جب تک سر زمین کشمیر تقسیم ہے اور 2کروڑ کشمیری حق آزادی سے محروم ہیں خطے میں امن، سلامتی اور خوشحالی صرف ایک خواہش ہی ہوگی۔

انہوں نے حکومت پاکستان پر زور دیا کیا کہ وہ کشمیری عوام کے حق آزادی کی غیر مشروط اور جاندار طور پر حمایت کرے۔

تازہ ترین