• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جی4ایس کے امیگریشن ریموول سینٹر کے سربراہ مستعفی ہوگئے

لندن (پی اے) جی4ایس کے امیگریشن ریموول سینٹر کے سربراہ نے استعفیٰ دے دیا وہ پانورما انویسٹی گیشن کا مرکز تھا۔ بی بی سی کے مطابق گٹوک ایئرپورٹ کے نزدیک بروک ہائوس کے ڈائریکٹر بین سائونڈرز نے فوری طور پر استعفیٰ دے دیا ہے۔ بی بی سی ون کے پانوراما نے سینٹر کی ایسی تصاویر دکھائی تھیں جن میں سینٹر کے افسران کو وہاں رکھے گئے افراد کو پریشان کرنے اور ناروا سلوک کا نشانہ بنائے ہوئے دکھایا گیا تھا۔ جی4ایس نے اپنے اس مرکز کے سٹاف کے3افراد کو برطرف اور7کو معطل کر دیا تھا۔ پانوراما کی انویسٹی گیشن سے پتہ چلا تھا کہ بروک ہائوس میں منشیات کا استعمال اور خود کو آزاد پہنچانے کے واقعات عام تھے جی ایس4نے کہا تھا کہ اس نے بی بی سی کے پروگرام کے فوری بعد تحقیقات شروع کر دی تھی جس میں خرابیوں کو بے نقاب کیا گیا تھا۔ بین سائونڈرز گٹوک ایئرپورٹ کے نزدیک ایک اور امیگریشن ریموول سینٹر کے لئے بھی اپنے کردار سے دستبردار ہو رہے ہیں۔ بی بی سی نے جن دستاویزات کا مطالعہ کیا ان سے پتہ چلا ہے کہ جی4ایس دونوں سینٹر چلا کر بڑا منافع کما رہی تھی ہوم آفس نے کہا ہے کہ وہ ان دعوئوں کی تحقیقات کر رہی ہے کہ کمپنی نے اپنے اخراجات کے بارے میں محکمے کو غلط مالی اطلاع دی ہے تاہم جی4ایس نے اس کی تردید کی ہے۔ جی4ایس نے کہا ہے کہ بین سائونڈرز کی جگہ عبوری ڈائریکٹر لی پین فورڈ کام کریں گے۔

تازہ ترین