• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنزرویٹو نے عام آدمی کیلئے بے شمار مسائل پیدا کئے، ڈاکٹر ملک مقبول

مانچسٹر (نمائندہ جنگ) برطانیہ میں جب سے کنزرویٹو پارٹی نے حکومت کی بھاگ ڈور سنبھالی ہے عام آدمی کیلئے بے شمار مسائل پیدا کر دیئے ہیں۔

انہی میں سے سب سے بڑا مسئلہ امیگریشن کا ہے خصوصاً پاکستان سے سیر و تفریح تعلیم حاصل کرنے کی غرض سے آنے والے طلباء و طالبات اور کام کرنے کا، پرمٹ شادی کرکے آنے والے میاں، بیوی جیسے قوانین میں زیادہ سختی کر دی گئی ہے جس سے ویزہ کے حصول میں انتہائی دشواری ہے۔

برطانیہ بھر میں بے شمار پرائیویٹ کالجز ہیں جہاں پر تعلیم کی غرض سے طالب علم آتے تھے اب وہ بند ہوگئے ہیں کیونکہ طالب علموں کی تعداد نہ ہونے کی وجہ سے وہ مالی بحران کا شکار تھے۔

ان خیالات کا اظہار ملک لا سالیٹرز کے ڈاکٹر ملک مقبول اور جاوید اکبر نے اپنے چیمبر میں ایک نمائندہ وفد سے خصوصی ملاقات کے موقع پر کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ چونکہ اب برطانیہ یورپ سے باہر نکل رہا ہے اس کے لئے انتہائی ضروری ہے کہ متبادل ذرائع پر سنجیدگی سے غور کیا جائے، تاکہ معیشت میں سنگین صورتحال پیدا نہ ہو۔ امیگریشن قواین میں ترمیم وقت کا اہم ترین تقاضا ہے۔ اس موقع پر رانا رئوف خالد، آصف علی اور دیگر بھی موجود تھے۔

تازہ ترین