• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمن چانسلر سمیت کئی سیاستدانوں کو دھمکی آمیز خطوط موصول

برلن (نیوز ڈیسک) جرمن چانسلر انجیلا مرکل اور کئی دیگر سیاستدانوں کو مشتبہ پائوڈر سے بھرے خطوط بھیجے گئے ہیں۔ دھمکیوں پر مشتمل خطوط کے حوالے سے جرمن پولیس نے تحقیق شروع کر دی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ خطوط بدھ اور جمعرات کو مختلف سیاستدانوں کے گھروں میں بھیجے گئے ایک خط گرین پارٹی کے رکن پارلیمان ہنس کرسٹیان شٹروئبلے کا کہنا ہے کہ اس کے امکانات زیادہ ہیں کہ یہ کسی جرمن انتہا پسند گروپ نے لکھے ہیں۔ دوسری جانب سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہےکہ قوی امکان ہےکہ الیکشن میں انجیلا مرکل چوتھی مدت کے لئے چانسلر بن جائیں گی۔

تازہ ترین