• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شین وارن کی اداکارہ سے مبینہ ہاتھاپائی،نئے تنازع میں پھنس گئے

لندن ( نیوزڈیسک )آسٹریلیا کے سابق اسپنر شین وارن ایک بار پر منفی وجوہات کے سبب خبروں میں آگئے۔

اس بار ان پر برطانیہ میں ایک اداکارہ ویلیری فوکس نے تشدد کا الزام لگایا ہے اور میٹروپولیٹن پولیس میں شکایت بھی درج کرادی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لندن میں ایک نائٹ کلب میں، انہوں نے مذکورہ اداکارہ سے تلخ کلامی کی بعد میں تنازع اس قدر بڑھا کہ شین وارن نے مبینہ طور پر ان کے منہ پر مکا جڑ دیا۔

اس واقعے کے بعد فاکس نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ان کی ایک تصویر شائع کی ہے جس میں ان کی بائیں آنکھ میں چوٹ کا نشان دیکھا جاسکتا ہے کیا آپ کو ایک عورت سے مار پیٹ کرنے پر فخر محسوس ہوتا ہے۔ میں محض اس بنا پر جھوٹ نہیں بول رہی کہ آپ دنیا بھر میں مشہور شخصیت ہیں اور عورت کے ساتھ مارپیٹ کرکے بچ جائینگے۔

تازہ ترین