• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیرسٹر سلطان نوٹنگھم میں جلسہ عام سے آج خطاب کریں گے، ڈاکٹر مقصود ابدالی

لوٹن (نمائندہ جنگ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماممتاز آرتھوڈ پیڈک سرجن پروفیسر ڈاکٹرمحمد مقصود ابدالی نے کہا ہے کہ آج پی ٹی آئی کشمیر نوٹنگھم کے زیرانتظام بڑے جلسہ عام سے آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم اور کشمیر تحریک انصاف کے سربراہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری بطور مہمان خصوصی خطاب کریں گے،جلسہ تاریخی نوعیت کا ہوگا، پی ٹی آئی کشمیر نوٹنگھم کے صدر چوہدری زاہد اور ان کی ٹیم نےاس پروگرام کی کامیابی کیلئے بھرپورتیاری کی ہے۔ برطانیہ کے مختلف علاقوں سے تحریک انصاف کےرہنمائوں اور کارکنوں کے قافلےآج نوٹنگھم پہنچیں گے ۔

تازہ ترین