• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک تہائی پولیس فورس تمام وقت گن ہمراہ رکھنے کی حامی

لندن (نیوز ڈیسک) پولیس فیڈریشن کے مطابق ایک تہائی پولیس فورس نے اپنے ہمراہ گن رکھنے کی حمایت کی ہے۔

32000افسران سے کئے گئے سروے میں انگلینڈ اور ویلز کے ایک تہائی پولیس افسران نے اس یقین کا اظہار کیا کہ انہیں ہر وقت اپنے ہمراہ گن رکھنے کی اجازت ہونی چاہئے۔

پولیس فیڈریشن کی جانب سے ایک چوتھائی افراد قوت سے انٹرویوز کئے گئے تھے جن میں سے34.1فیصد نے معمول کے مطابق افسران کو مسلح کرنے کی حمایت کی۔

فیڈریشن کی جانب سے آتشیں اسلحہ پر جب2006ء میں ریسرچ کی گئی تھی تو23.4 فیصد نے معمول کے مطابق اسلحہ کے استعمال کی حمایت کی تھی۔ نیشنل پولیس چیفس کونسل (این پی سی سی) فی الوقت اس امر کا جائزہ لے رہی ہے کہ کیابرطانوی پولیس کو مزید مسلح کرنے کی ضرورت ہے،جن32000افسران سے سروے میں سوالات کئے گئے تھے ان میں سے8.9فیصد نے کہا کہ پولیس کو معمول کے مطابق آن یا آف ڈیوٹی مسلح ہونا چاہئے جب کہ25.2 فیصد کا کہنا تھا کہ افسران کو صرف آن ڈیوٹی مسلح ہونے کی ضرورت ہے۔ فی الوقت برطانیہ میں پولیس کی اکثریت غیر مسلح ہوتی ہے۔ پولیس فیڈریشن کے چیئرمین اور آتشیں اسلحہ کے ایک سابق افسرسٹیو وائٹ نے بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ’’مخلصانہ طور پر توقع‘‘ ہے کہ پولیس کو معمول کے تحت مسلح رہنے کی ضرورت نہیں تاہم ان کا کہنا تھا کہ15سے 20سال میں ایسی ضرورت ہوسکتی ہے۔

تازہ ترین