• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپین:کانالونیا میں ریفرنڈم کے باعث مزید پولیس تعینات

میڈرڈ (نیوز ڈیسک)سپین کی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ کانالونیا کے خلاف قانون قرار دیئے گئے آزادی ریفرنڈم کو روکنے کیلئے مزید پولیس دستے روانہ کردیئے گئے ہیں، وزارت داخلہ کے مطابق یہ دستے امن و سلامتی کی صورت حال کی نگرانی کرینگے۔ کانالونیا کی پارلیمان نے یکم اکتوبر کو آزادی ریفرنڈم کے انعقاد کی قرارداد کو منظور کیا تھا اور اس فیصلے کو عدالت عظمیٰ اور میڈرڈ حکومت نے خلاف قانون قرار دیدیا ہے۔ پولیس نے پہلے ہی چھاپے مارنے کا سلسلہ شروع کررکھا ہے۔

تازہ ترین