• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ونٹر گیم، سیکورٹی گارنٹی نہ ملنے پر فرانس نے بائیکاٹ کی دھمکی دے دی

پیرس/ سیئول(نیوز ڈیسک) فرانس نے سیکورٹی کی گارنٹی نہ ملنے پر ونٹر اولمپکس 2018کے لئے جنوبی کوریا نہ جانے کی دھمکی دے دی، فرانس گیمز کی سیکورٹی پر تحفظات کااظہار کرنے والا پہلا ملک بن گیا، گیمز کا وینیو پیانگ چانگ شمالی کورین سرحد سے 80کلو میٹر کی مسافت پر واقع ہے، شمالی کوریا کی جانب سے نیو کلیئر اور میزائل کی جانچ کیے جانے پر خطے میں تنائو پایا جاتا ہے، دیگر ممالک بھی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں، انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی( آئی او سی ) کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس اس حوالے سے کوئی ’’بی‘‘ پلان نہیں ہے۔

فرانس کی خاتون وزیر کھیل لیور افلیسل نے کہا کہ اگر بحران مزید سنگین ہوا اور ہمیں سیکورٹی کی یقین دہانی نہیں کرائی گئی تو ہم وہاں نہیں جائیں گے۔

یہ گیمز پیانگ چانگ میں آئندہ برس 9 سے 25 فروری تک شیڈول ہیں۔

تازہ ترین