• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیفا کے بہترین مرد فٹبالر ایوارڈ کے لئے نیمار، رونالڈو اور میسی شارٹ لسٹ

لندن ( نیوز ڈیسک) فیفا کے بہترین مردفٹبالر ایوارڈ کیلئے برازیلین سٹار نیمار، پرتگالی سٹرائیکر کرسٹیا نو رونالڈو اور ارجنٹائن کے لیونل میسی شارٹ لسٹ کرلئے گئے۔ نیمار نے گزشتہ سیزن میں بارسلونا کی نمائندگی کرنے کے بعد 222 لین یورو کے ریکارڈ معاوضہ پر پی ایس جی میں شمولیت اختیار کی ہے گزشتہ برس کا ایوارڈ رونالڈو کے نام رہا تھا۔ سال کی بہترین خاتون پلیئر کے ایوارڈ کیلئے رئیل میدرڈ کے زیڈان چیلسی کے انٹونیو کو نئے اور یوونٹس کے میسالیمانو الیگری میں مقابلہ ہوگا، گول کیپر اعزاز کے لئے گینلو گی بفن ، کیلور نیو اس اور مینوئل نوئر حتمی تین میں موجود ہیں، فاتحین کا اعلان لندن میں 23 اکتوبر کو کیا جائے گا۔

تازہ ترین