کراچی (پ ر)پاکستان ڈیموکریٹک پارٹی(پی ڈی پی) کے مرکزی رہنماارشدمرزانے کہاہے کہ بھاری فیسیں ناخواندگی میں اضافے کا سبب بن رہی ہیں،محکمہء تعلیم تعلیمی پالیسی پر عملدرآمد کو یقینی بنائے ۔ارشد مرزا نے کہا کہ حکومت کو اسکولوں کے چیک اینڈبیلنس کے لئے ایمانداراور دیانتدار افسران پر مشتمل خصوصی ٹیمیں بنانی چاہیئں۔