• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹارگٹ کلر سمیت 3 ملزمان گرفتار ، اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) اینٹی وائیلنٹ کرائم سیل (اے وی سی سی )پولیس نے 2کارروائیوں میں ، ٹارگٹ کلر سمیت 3 ملزمان گرفتار ، کر کے جدید اسلحہ ، موٹر سائیکل برآمد کر لی ، ٹارگٹ کلر کا تعلق متحدہ لندن سے ہے ۔تفصیلات کے مطابق اے وی سی سی پولیس نے بنگلہ بازار اورنگی ٹاؤن میں چھاپہ مار کر متحدہ لندن سے تعلق رکھنے والے ٹارگٹ کلر عمران احمد قریشی کو کلاشنکوف ، میگزین29کارتوس سمیت گرفتار کر لیا ،گرفتار کلر اجمل پہاڑی کا دست راست ہے جبکہ دوسری کارروائی میں کورنگی ڈھائی نمبر کوسٹ گارڈ چورنگی کے قریب اسٹریٹ کریمنل گروہ کے سرغنہ سمیت 2ملزمان عمران عرف کالا عرف بھائی اور بلال کو گرفتار کر کے 2پستول ، 2میگزین ،10کاتوس اور ایک موٹر سائیکل بر آمد کر لی ، گرفتارملزمان کے خلاف شاہ فیصل کالونی ،صدر ،اے وی سی سی اور دیگر تھانوں میں مقدمات درج ہیں جو درجنوں وارداتوں میں ملوث ہیں ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

تازہ ترین