• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کلفٹن، کثیرالمنزلہ عمارت میں آگ، ریسٹورنٹ اور 3 منزلوںکو شدید نقصان

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کلفٹن میں بوٹ بیسن چورنگی کےنزدیک  واقع  14منزلوں پرمشتمل عمارت کے گرائونڈ فلورمیں قائم   ریسٹورنٹ میں خوفناک آگ لگنے سے  ریسٹورنٹ اور اس کے اوپر  3منزلیں مکمل طور پر جل گئیں ،آگ کے دوران زور دار دھماکے اور آگ کے شعلوں سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،فائر بریگیڈ عملے نے 3گھنٹے کی جدوجہد کے بعد 8گاڑیوں کی مدد سے آگ پر قابو پالیا ، فائر بریگیڈترجمان کے مطابق پارکنگ ایریا کی وجہ سے آگ مزید پھیل نہ سکی ورنہ بڑی تباہی کا ہوسکتی تھی،تفصیلات کے مطابق  کثیر المنزلہ عمارت کے گرائونڈ فلور پر قائم ریسٹورنٹ میں اتوار کی صبح آگ بھڑک اٹھی، دھواں اور شعلوں سے عمارت اور اطراف کےمکینوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ،اطلاع  ملنے پر فائربریگیڈ کی 8گاڑیاں اور ایک اسنارکل موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کا کام شروع کر دیا،فائربریگیڈ کا کہنا ہے کہ 3گھنٹے کی سخت جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا گیا اور آگ لگنے سے ریسٹورنٹ اور اس کے اوپر قائم 3منزلیں مکمل طور پر جل گئیں ہیں جس کے نتیجے میں کروڑوں روپے مالیت کا نقصان ہوا ہےفائر بریگیڈ کا مزید کہا کہ تیسری منزل   پرپارکنگ ایریا کی وجہ سے آگ  مزید اوپر نہیں جاسکی ،ورنہ بڑی تباہی ہو سکتی تھی، آگ کے دوران زور دار دھماکوں کی آواز سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ،  ترجمان نے کہا کہ امکان ہے کہ دھماکے گیس سلنڈر پھٹنے کی وجہ ہوئے ہوں گے۔ 

تازہ ترین