• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلشن حدید: ٹوٹی سڑکوں ،سیوریج اوور فلور سے مکین پریشان

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کا  علاقہ گلشن حدید  بھی آج کل  صفائی ستھرائی، ٹوٹی ہوئی سڑکوں اور سیوریج اوورفلو جیسے مسائل کا شکار ہے یہ علاقہ شہری انتظامیہ اور اسٹیل ملز انتظامیہ کے ماتحت گلشن حدید کمیٹی کی  عدم توجہ کا شکار ہوگیا ہے گلشن حدید کے بعض علاقوں بالخصوص فیز ون بی بلاک میں سیوریج کا پانی صا ف پانی میں شامل ہورہا ہے جس کی وجہ سے وبائی امراض پھیل رہے ہیں جبکہ علاقے کی کوئی سڑک اپنی اصل حالت میں نہیں رہی، مکینوں نے بتایاکہ گلشن حدید کمیٹی جو کہ علاقے سے کنزیرویٹیو چارجز کی مد میں کروڑوں روپے وصول کرتی ہے لیکن عوام کی سہولیات کے لیے کوئی تعمیراتی کام نہیں کیا جارہا  ہے مکینوں کا کہنا ہے اسٹیل ملز کی زبوں حالی کے بعد اسٹیل ملز انتظامیہ کی ساری توجہ علاقے میں لگنے والے بچت بازاروں کی جانب مرکوز ہے  چند ماہ قبل سیوریج لائن کی بحالی میں ناقص پائپ استعمال کرنے پر بھی علاقہ مکین سراپا احتجاج رہے ہیں لیکن کمیٹی کی کان پرجوں تک نہ رینگی،  ایسے میں  علاقے کی تباہ حالی سے بھی علاقہ مکین کرب  میں مبتلا ہیں۔

تازہ ترین