• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلشن سکندر آباد،سرجانی ٹائو ن،اور دیگر علاقوں سے 4 افراد کی لاشیں ملیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر) گلشن سکندر آباد،سرجانی ٹائو ن،اور دیگر علاقوں سے 4 افراد کی لاشیں ملیں، تفصیلات کے مطابق گلشن سکندر آباد آمنہ مسجد کےنزدیک واقع کچرا کنڈی سے شروع ہونے والے سمندر کنارے سے ایک نوجوان کی ڈوبی ہو ئی کمبل میں لپٹی  لاش ملی،  ڈاکس پولیس نے  لاش تحویل میں لے کر سول اسپتال منتقل کردی ،پولیس کے مطابق لاش 12گھنٹے پرانی ہے اور متوفی سے شناخت کی کوئی چیز نہیں ملی ہے جبکہ اس کی عمر تقریبا 25برس کے قریب ہے،سرجانی ٹائو ن تھانے کی حدود  سیکٹر 51/Aلیاری بستی سے ایک شخص کی خون میں لت پت لاش ملی ،پولیس کے مطابق مقتول کی جیب سے ملنے والے شناختی کارڈ کی مدد سے اس کی شناخت 50سالہ منصور ولد ثناء اللہ کے نام سے ہوئی ہے جو گلشن اقبال راجپوت کالونی کا رہائشی تھا ،جبکہ مقتول کی گھڑی موبائل فون دیگر اشیاء اور 2ہزار روپے نقد برآمد ہو ئے ہیں،  لاش  کئی گھنٹے پرانی ہے،   نیو رشید آباد میں قائم برساتی نالے پر رکھے سلیپ سے ایک شخص کی لاش ملی ، پویس کے مطابق متوفی کی عمر 25سال ہے، شناخت کے حوالے سے کوئی چیز نہیں ملی ہے جبکہ ڈاکٹرز نے اپنی رپورٹ میں متوفی کو نشے کا عادی قرار دیا ہے ، نارتھ ناظم آباد بلاک Tقلندریہ چوک کے نزدیک پہاڑ پر قائم ٹنکی کے قریب جھاڑیوں سے 25سالہ سلمان   کی لاش ملی ، ڈاکٹرز اور متوفی کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ متوفی نشے کا عادی تھا ، لاش کم از کم 2روز پرانی ہے  ۔ 
تازہ ترین