• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹوٹی ہوئی سڑکوں سمیت مسائل حل نہیں کئے جا سکے،مجلس وحدت مسلمین

کراچی (اسٹاف رپورٹر)مجلس وحدت مسلمین کراچی کے سیکرٹری جنرل میثم عابدی نے کہا ہے کہ بارہا متوجہ کرنے کے باوجود کراچی بھر میں جلوس عزا کی گزرگاہوں اور امام بارگاہوں و مساجد کے اطراف کچرے، گندگی کے ڈھیر، سیوریج کے پانی کی موجودگی، ٹوٹی ہوئی سڑکیں، گڑھوں کی بھرمار جیسے مسائل تاحال حل نہیں کئے جا سکے، محرم الحرام کے دوران ضلع ملیر میں کالا بورڈ،ملیر پندرہ، جعفر طیار سوسائٹی،غازی ٹائون،عمار یاسر سوسائٹی سمیت کراچی کی متعدد شاہراہیں ٹوٹی ہوئی اور گندگی و غلاظت سے بھری پڑی ہیں،سندھ بلدیات و شہری حکومتوں نے محرم سے پہلے یقین دہانی کروائی تھی کہ محرم الحرام سے قبل مجالس و جلوس عزاءکی گزرگاہوں بشمول شہر کی اہم شاہرائوں سڑکوں کی ازسر نو تعمیرات و پیوند کاری سمیت صفائی ستھرائی اور لائٹنگ کے تمام مسائل حل کر دیے جائیں گے،  ان خیا لات اظہار ایم ڈبلیو ایم کراچی کے سیکریٹری جنرل میثم عابدی سمیت عزاداری سیل میں شامل مولانا غلام محمد فاضلی،حسن عباس رضوی،احسن رضوی،عارف رضا سمیت دیگر رہنماوں نے نیشنل ہائی وے ملیر پندرہ پر  احتجاجی مظاہرے وعلامتی دھرنے سے خطاب میں کیا۔، رہنمائوں نے کہا کہ بلدیہ اور  کے ایم سی کی اس عدم توجہی کے باعث یکم محرم الحرام سے مختلف علاقوں سے نکلنے والے جلوسوں میں شریک  مستورات، بزرگوں اور بچوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،   رہنمائوں نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ کمشنر کراچی انتظامی حوالے سے نااہل ہیں، انہیں فوری طور پر  عہدے سے برطرف، فرائض سے پیشہ وارانہ غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔
تازہ ترین