• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم آئندہ آنے والی نسلوں کی بقاء کی جنگ لڑ رہے ہیں،مصطفیٰ کمال

 کراچی(پ ر) کارکن اپنا کردار بلند کریں ،ہم عام سیاست نہیں کر رہے بلکہ آئندہ آنے والی نسلوں کی بقاء کی جنگ لڑ رہے ہیں، ہم ہر اس شخص کے لئے آواز بلند کر رہے ہیں جو معاشی بدحالی اور حکمرانوں کی مجرمانہ پالیسیوں کی وجہ سے اپنے حقوق کے لیے کھڑا نہیں ہو سکتا۔3 مارچ 2016 کو جو آواز لگائی اس پر لوگوں کی جانب سے لبیک کہنے کا سلسلہ آج تک جاری ہے، جو اپنے ذاتی مفادات سے بالا تر ہو کر قوم کی خدمت کے جذبے سے ہمارے پاس آرہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہارپاک سر زمین پارٹی کے چیئر مین سید مصطفیٰ کمال نے پاکستان ہاؤس میں انیس قائم خانی، رضا ہارون و دیگر پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر خواتین سمیت ہزاروں کی تعداد میں کارکنان موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ جب سچ بولنے کی سزا موت ہوتی تھی ایسے ماحول میں پی ایس پی کے کارکنان نے حق و سچ کی راہ پر لبیک کہا اس لیے پی ایس پی کے کارکنان لائق تحسین ہیں۔پاک سر زمین پارٹی کا وجود ملک بھر میں فرقوں ، مسلکوں ، قومیتوں ، برادریوں، زبانوں کی بنیاد پر بٹے ہوئے لوگوں کو متحد کرکے ایک پاکستانی قوم بنانا ہے۔ کارکنان بھی اپنا کردار بلند کریں، سچائی اور حب الوطنی ہماری سب سے بڑی طاقت ہے ۔ ہمیں اپنے مسائل کے حل کے لئے تمام تفرقات سے بالا تر ہو کرمتحد ہونا ہوگا تاکہ ملک کو اندرونی و بیرونی خطرات سے نکالا جا سکے ۔
تازہ ترین