• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں سے 4ملزمان گرفتار اسلحہ اوردستی بم بر آمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 4ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ ،دستی بم اور موٹرسائیکل بر آمد کر لی ۔تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹائون پولیس نے ایک ملزم ہدایت اللہ کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا ،پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے 6ماہ قبل اپنے دوست محمد اکرم کو قتل کیا تھا ، دوسری کارروائی میں سرجانی ٹاون پولیس نے ملزم فیض اللہ کاکٹر کو گرفتار کر کے دستی بم اور اسلحہ برآمد کرلیا پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔کلفٹن پولیس نے مبینہ مقابلے میں 2اسٹریٹ کریمنلز شاہ رخ اور عالم کو گرفتار کر کے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کرلی ۔
تازہ ترین