• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی آزاد جموں کشمیر ضلع کراچی کے اراکین کی حلف بر داری

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی آزاد جموں کشمیر ضلع کراچی کا اجلاس اراکین جنرل کونسل ،امیدواران و زونل امیدواران امیر ضلع راجہ صغیر خان کی زیر صدارت مرکز قرآن و سنہ ڈیفنس میں منعقد ہوا۔اجلاس میں سیشن2017 تا 2019کے لیئے نومنتخب امیر ضلع کراچی سردار عبدالحمید خان نے حلف لیا۔بعد ازاں نو منتخب امیر ضلع نے اراکین جنرل کونسل کی مشاورت سے نئے سیشن کے لیئے نظم ضلع کا اعلان بھی کیاجسمیں راجہ محمد صغیر خان اور حاجی عبدالحسین کو نائب امیر،محمد صابر خان عباسی کوقیم،راجہ ممتاز کو نائب قیم و ناظم نشرو اشاعت،مرزا خان کو ناظم مالیات اور راجہ شہزاد خان نائب ناظم مالیات مقرر کیا گیا۔اس موقع پر نو منتخب امیر سردار عبدالحمید خان نے جماعت اسلامی آزاد جموں کشمیر کے تنظیمی سیٹ اپ کو کراچی کے تمام اضلاع میں قائم کرنے،زونل سسٹم کو مزید فعال بنانے ، کراچی میں مقیم کشمیری کمیونٹی تک موثر طریقہ سے اپنی دعوت کو پہنچانے اور نوجوانوں کو اس تحریک کا دست وبازو بنانا اپنا ہدف قرار دیا تاکہ تحریک آزادی کشمیر کا خواب جلد شرمندہ تعبیر ہو سکے۔
تازہ ترین