• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ کراچی ، سینٹ کیلئے کالج پرنسپلز کی 3 نشستوں پروفیسر ریاض احسن پینل کا اعلان

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ پروفیسر اینڈ لیکچرار ایسو سی ایشن کراچی ریجن نے جامعہ کراچی کی سینیٹ کے لیے کالج پرنسپلز کی تین نشستوں پروفیسر ریاض احسن پینل کا اعلان کردیا، اس پینل میں پروفیسر شاہد اقبال پرنسپل گورنمنٹ سراج الدولہ کالج، پروفیسر ندیم حیدر پرنسپل گورنمنٹ اسلامیہ سائنس کالج اور پروفیسر ذکاء اللہ پرنسپل گورنمنٹ جامعہ ملیہ کالج (شام) کے نام شامل ہیں۔

اس بات کا اعلان سپلا کے مرکزی صدر پروفیسر فیروز الدین صدیقی نے کراچی ریجن کی مشاورتی اجلاس میں کیا۔

اس اجلاس میں پروفیسر علی مرتضیٰ،ریجنل صدرکراچی پروفیسرعامرالحق،جنرل سیکرٹری پروفیسر منور عباس ،پروفیسر غلام رسول لاکھو، پروفیسر مطیع اللہ سہارن، پروفیسر عصمت، پروفیسر آنسہ بدوی ،پروفیسر عزیز میمن، پروفیسر امیر علی لاشاری ، پروفیسر رسول بخش قاضی ودیگر موجود تھے۔ 

تازہ ترین