• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسکائوٹ تحریک خدمت خلق کا عالمگیر پیغام دیتی ہے، شمس خاں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نائب صوبائی سیکرٹری پی آئی اے اسکائوٹس شمس خاں نے کہا ہے کہ اسکائوٹ تحریک با ہمی امن ،محبت ،بھائی چارہ اور خدمت خلق کا عالمگیر پیغام دیتی ہے۔

یہ بات انہوں نے پی آئی اے صوبائی ہیڈ کوارٹرز پر قومی ہفتہ ا سکائوٹنگ کی اختتامی تقریب سے صدارتی خطاب میں کہی۔

ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ورلڈ اسکائوٹس اسلامک کمیٹی آف امریکہ سید ا حتشام نقوی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

ملک بھر میں پی آئی اے اسکائوٹس ہیڈ کوارٹرز پر ڈسٹرکٹ کمشنرز نے پرچم کشائی سے تقریبات کا آغاز کیا اور سیکڑوں روورز، گرلز ،بوائز اور شاہین اسکائوٹس نے سوشل سرگرمیوں میں حصہ لیا۔شیڈول کے مطابق اسکائوٹس نے راشد منہاس شہید کے مزار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی، اسکائوٹس دستوں نے امن واک میں حصہ لیا ۔

تازہ ترین