• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دائود یونیورسٹی کے نئے سیشن کیلئے آئندہ ماہ اکتوبر میں داخلوں کا اعلان ہوگا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کی انتظامیہ نے حکومت سندھ کے ہدایت پر عمل کرتےہوئے سال برائے 2017-2018ء کےلئے داخلہ ٹیسٹ این ٹی ایس سے کرانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

جامعہ کی داخلہ کمیٹی کے اعلامیئے کے مطابق یونیورسٹی کے نئے سیشن برائے 2017-2018ء کیلئے آئندہ ماہ اکتوبر میں داخلوں کا اعلان کیا جائے گا ، داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی میں داخلے کے خواہشمند طلبہ و طالبات جامعہ کی ویب سائٹ اور اشتہارات کے ذریعے معلومات سے مستفید ہوسکیں گے ۔

داخلہ کمیٹی کے مطابق این ٹی ایس ٹیسٹ منفی مارکنگ کی بنیاد پر لئے جائیں گےجس کےمطابق طلبہ و طالبات کو پاس ہونے کے لئے 20؍ نمبر حاصل کرنا ضروری ہوں گے اور انہیں ٹیسٹ کے دوران سوالات کے جوابات دینے کیلئے انتہائی احتیاط سے کام لینا ہوگا ۔ یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جامعہ میں داخلوں کے دوران انتہائی شفافیت پر مبنی عمل اور میرٹ کو ملحوظ خاص رکھنے کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا ۔ 

تازہ ترین