• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلامی فلاحی مملکت بنانے کیلئے طلبہ کی ذہن سازی کررہے ہیں،صہیب الدین

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظمِ اعلیٰ سیدصہیب الدین کاکا خیل نے کہا ہے کہ پاکستان کو اسلامی فلاحی مملکت بنانے کیلئے طلبہ کی ذہن سازی کررہے ہیں، جمعیت طلبہ کے مسائل کے حل کیلئے جدوجہد اور ان کی صلاحیتوں میں نکھار لانے کیلئے مہمات کا انعقاد کررہی ہے جو اپنے عنوانات اور سرگرمیوں کے ساتھ نوجوانوں بالخصوص طلبہ میں بہت مقبول ہوئی ہیں ان خیالات کا اظہارانہوںنے سکھرتا حیدرآباد صوبہ سندھ کے چارروزہ تنظیمی دورے کے دوران جمعیت کے سندھ بھر کے ذمہ داران کی نشستوں کے دوران کیا۔

تازہ ترین