• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلم لیگ ن کی حکومت نے لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے دعوئوں کی بنیاد پر الیکشن 2013 میں کامیابی حاصل کی تھی مگر مسندِ اقتدار سنبھالنے کے بعد عوام کو محض وعدوں پر ٹرخا دیا گیا۔ کبھی ڈیڑھ سال اور کبھی تین سال میں لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کی نوید سنائی جاتی رہی مگر آج سوا چار سال گزرنے کے بعد بھی لوڈ شیڈنگ نہ صرف جاری ہے بلکہ بجلی کی قیمتوں میں افسوسناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے۔ حال ہی میں نیپرا نے ایک بار پھر بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 3روپے 90پیسے اضافہ کرنے کی منظوری دے کر عوام پر ایک اور مہنگائی بم گرا دیا ہے۔ اس نئے ٹیرف کی منظوری کے بعد عوام کو پانچ سال تک یہ اضافہ دینا ہو گا جو سراسر زیادتی ہے۔ حد تو یہ ہے کہ چھوٹے صارفین کو بھی معاف نہیں کیا گیا اور 100یونٹ کے استعمال پر فی یونٹ 60پیسے اضافہ کر دیا گیا ہے۔ بجلی کے یونٹ کی قیمت میں اضافے سے ملک میں مہنگائی کا نیا بحران جنم لے گا لہٰذا حکومت کو عوام دوستی کا ثبوت دیتے ہوئے اس فیصلے پر نظر ثانی کرنی چاہئے۔
(عائشہ بابر)
(aishababer01@hotmail.com)

تازہ ترین