• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زندگی میں لوگوں کو لاکھوں مسائل ہیں اور انہی مسائل میں سے ایک سنگین مسئلہ غربت ہے۔ یوں لگتا ہے کہ جیسے اب یہ ہماری زندگی کا ایک حصہ بن چکا ہے۔ آئے روز کتنے لوگ غربت کے ہاتھوں تنگ آکر اپنی جان کی بازی لگا دیتے ہیں، اپنے بھوکے بچوں کا پیٹ بھرنے کے لیے اپنے جسمانی اعضاء تک بیچنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔ غربت کے ہاتھوں مجبور والدین کی جانب سے بچوں کی تعلیم روک دی جاتی ہے اور پڑھنے لکھنے کی خواہش رکھنے والے ذہین طلبہ بھی اس مہنگائی کی وجہ سے تنگ آکر ذہنی تنائو کا شکار ہو جاتے ہیں۔ لیکن آج تک حکومت اس مسئلے کا حل نہیں نکال سکی۔ آخر کب تک لوگ اپنی زندگیاں غربت اور مہنگائی کے ہاتھوں دائو پر لگاتے رہیں گے۔ لہٰذا حکومت ملک میں خوشحالی لانے کے لیے موثر اقدامات کرے۔
(جویریا عبدالرحمٰن)
(jawiriarehman143@gmail.com)

تازہ ترین