• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شارٹ سرکٹ کے باعث لگنے والی آگ سے 30 گھر خاکستر، دیگر واقعات میں 3 افراد ہلاک 8 زخمی

اسلام کوٹ+شہداد کوٹ+ٹنڈو جان محمد(نامہ نگاران ) شارٹ سرکٹ کے باعث لگنے والی آگ سے 30؍گھر خاکستر ہو گئے  جبکہ دیگر واقعات میں3؍افراد ہلاک 8زخمی   ہوگئے۔گھروں سمیت ان میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا قیمتی سامان اور  طلائی زیورات  جل گئے،متاثرین کھلے آسمان تلے امداد کے منتظر۔تفصیلات کے مطابق اسلام کوٹچھاچھرو کے نواحی گاؤں اکلیوں میں بجلی کے شارٹ سرکٹ سے اچانک آگ بڑھک اٹھی۔ ایک گھر کو لگی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گاؤں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ سمیجا محلہ اور بھیل محلہ کے رہائشیوں کے 30 گھروں اور اس میں موجود لاکھوں روپے  مالیت کا قیمتی سامان اناج زیوارت برتن اور دیگر سامان بھے جل گیا۔

اطلاع کے باوجود فائربریگیڈ دیر سے پہنچی جس کے وجہ سے آگ نے نصف گائوں کو خاک کردیا جبکہ آگ میں دو خواتین سمیت چار افراد  بھی جھلس  کر زخمی ہوگئے۔ جن کو تعلقہ اسپتال چھاچھرو لایا گیا ہے ۔ضلع چیئرمین تھرپارکر ڈاکٹر غلام حیدر سمیجو نےمتاثرین کو اشائے خورد و نوش فراہم کیں ۔کھلے آسمان تلے بیٹھے متاثرہ خاندانوں نے حکومت سندھ اور فلاحی تنظیموں سے مدد کی اپیل کی ہے۔شہدادکوٹقبو سعید خان تھانہ کی حدود میں دو موٹر سائکلیں ٹکرانے سے دو افراد جانبحق اور دو  لڑکیوں سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔نواحی گاؤں طارق خان کھاوڑ کا رہائشی 50 سالہ بگن سولنگی موٹر سائیکل پر اپنی بیٹیوں اور نواسی کے ہمراہ قبو سعید خان سے اپنے گاؤں واپس جا رہا تھا کہ قبو شہرسے چند کلو میٹر کے فاصلے پر سامنے آنےوالی موٹر سائیکل سے اس کی موٹر سائیکل ٹکرا گئی جس کے نتیجے بگن سولنگی موقع پر ہی جانبحق ہو گیا جبکہ اس کی دو بیٹیاں52 سالہ امینہ،11 سالہ نویداں،8 سالہ نواسی اور 40سالہ غلام محمد مگسی زخمی ہوگئے جن کو علاج کیلئے شہدادکوٹ اسپتال لایا گیا تاہم تشویشناک حالت کے باعث تمام زخمیوں کو علاج کیلئے لاڑکانہ ریفر کیا گیا۔تاہم زخمی غلام محمد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں چل بسا۔

ٹنڈوجان محمد کوارٹر اسٹاپ بستی کا رہائشی نوجوان حیات ولد منظور خان پٹھان اپنی ہی ٹریکٹر ٹرالی سے گر کر موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جسے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ ٹھری میرواہ سوئی گیس  اسٹاپ  مہران نیشنل  ہائی وے پر  قائم  سی این اسٹیشن  کے اندر اچانک دھماکا ہوگیا جس کے باعث  سی این جی اسٹیشن کے شیشے ٹوٹ گئے اور ایک شخص ارشاد علی شدید زخمی ہوگیا جس کو فوری اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ بتایا جاتا ہے کہ سی این جی اسٹیشن میں  پریشر  زیادہ ہوجانے کے وجہ سے ہوا  دھماکے کی آواز دور تک سنی گئی۔

تازہ ترین