• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صاحبزادہ ابوالخیرکی زیر صدارت آل پارٹیز کانفرنس آج منعقد ہوگی

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) جمعیت علمائےپاکستان (نورانی) کے مرکزی میڈیا کو آرڈنیٹر کے اعلامیہ کے مطابق محرم الحرام کے مقدس ایام میں مذہبی ہم آہنگی قائم رکھنے، پاکستان میں فرقہ وارانہ آگ بھرکانے کی عالمی سازشوں کے سدباب اور قیام امن کےلئے موثر لائحہ عمل ترتیب دینے کےلئے جمعیت علمائےپاکستان (نورانی) کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس زیر صدارت علامہ ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر صدر جمعیت علمائےپاکستان (نورانی) و ملی یکجہتی کونسل آج پیر 25 ستمبرسہ پہر 3 بجے پریس کلب حیدرآباد میں منعقد ہوگی، کانفرنس میں شرکت کےلئے ملک کی مقتدر سیاسی و مذہبی جماعتوں کو مدعو کیا گیا ہے۔

تازہ ترین