• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیہ میں ملازمین کے غیرقانونی پروموشن کئے جا رہے ہیں، (ن) لیگ

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی کمیٹی کے ممبر وکیل شیخ سلطان نے الزام عائد کیا ہے کہ بلدیہ اعلیٰ میں غیرقانونی طور پر ملازمین کے پروموشن کئے جا رہے ہیں۔ حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عدالتی احکامات کو ایچ ایم سی نے ماننے سے انکار کرتے ہوئے من پسند ملازمین کو نوازنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلدیہ اعلیٰ میں ملازمین کو غیرقانونی طور پر پروموشن دیئے جارہے ہیں مگر کوئی پوچھنے والا نہیں ہے جبکہ حکومت سندھ کے متعلقہ ادارے بھی خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ مذکورہ معاملے کا نوٹس لیکر انصاف فراہم کیا جائے۔

تازہ ترین