• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس کاکچی شراب کی بھٹی پر چھاپہ، بھاری مقدار میں شراب برآمد

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) ہٹڑی تھانے کی حدود میں حیدرآباد پولیس کاکچی شراب کی بھٹی پر چھاپہ، بھاری مقدار میں شراب کے ڈرم اور شراب سازی کاسامان برآمد تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی، ہٹڑی پولیس کاکہناہے کہ چھاپے سے قبل ملزمان فرار ہوگئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو حیدرآبادپولیس کی اسپیشل ٹیم نے خفیہ اطلاع پر اسریٰ یونیورسٹی کے قریب مدینہ کالونی میں کچی شراب کی ایک بھٹی پر چھاپہ مارکر 6 ڈرم تیار کچی شراب ، شراب کی تیاری میں استعما ل ہونے والا سامان، کیمیکل اوردیگراشیاءتحویل میں لے لیں۔

جنگ کے رابطے پر ہٹڑی تھانے کے ڈیوٹی آفیسر نے بتایا کہ کاروائی میں ہٹڑی پولیس بھی شامل تھی، کاروائی کے دوران کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی، ملزمان پولیس کو دیکھ کرپچھلے راستے سے فرارہونے میں کامیاب ہوگئے، پولیس نے شراب کی بھٹی چلانے والے ملزمان کی تلاش اور گرفتاریوں کے لئے چھاپے مارنے شروع کردیئے ہیں۔

تازہ ترین