• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس کا سرچ آپریشن، 22 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) نیشنل ایکشن پلان کے تحت ضلعی پولیس کا مختلف تھانوں کی حدود میں قائم ہوٹلز،گیسٹ ہاؤسز اور سول اسپتال میں سرچ آپریشن، دوران چیکنگ 22 مشکوک افراد کو حراست میں لےکر تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

ضلعی پولیس کے ترجمان کے مطابق محر م الحرام کے حوالے سے پیشگی سیکورٹی انتظامات کے لئے پولیس کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس کی بھاری نفری نے ہوٹلز،گیسٹ ہاؤسز،ریلوے اسٹیشن اور سول اسپتال میں سرچ آپریشن کرکے مشکوک افراد کے کوائف چیک کئے، اس دوران 22 مشکوک افراد کو حراست میں لےکرتفتیش کا آغاز کردیا۔ ترجمان کے مطابق ایس ایس پی حیدرآباد کی ہدایت پر ضلع بھر کے تھانوں کے ایس ایچ اوز کو سختی سے پابند کیاگیا ہے کہ وقفے وقفے سے مسلسل سر چ آ پریشن کیا جائے۔

تازہ ترین